نگران وزیر اعظم کا غزہ میں جاری جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

نگران وزیراعظم کا غزہ میں جاری جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم نے انادولو نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں غزہ کی تباہ کن صورتحال کا ڈکر کیا اور کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ خصوصی اجلاس میں شرکت کا منتظر ہے۔
انٹرویو کے دوران انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں فوری طور پر مخاصمت بند کرنے اور فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انسانی راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے ترکی اور پاکستان کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ تجارت، زراعت اور دفاع جیسے بہت سے شعبے ہیں جن میں تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کشمیر کے تپتے ہوئے تنازع کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل اور اپنی تقدیر کا تعین کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور پاکستان اس موقف کی حمایت کے لیے سفارتی اور سیاسی طور پر ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے ہیں، اس دوران نگران وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/649176/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/649176/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

