Advertisement

بڑی تعیناتی ہوگئی

بڑی تعیناتی ہوگئی

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ کے پی مقرر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ کے پی مقرر ہوئے ہیں۔

گورنر نے تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے جبکہ حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے ہو گی۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے مشاورت کی، اکرم درانی نے ارشد حسین شاہ کا نام  تجویز کیا جس سے محمود خان نے اتفاق کر لیا۔

Advertisement

جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں، وہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور صوبے میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/657659/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/657659/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version