Advertisement

’آئی پی پی کو اقتدار ملا تو عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے‘

عبدالعلیم خان

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نکالیں گے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی کو اقتدار ملا تو عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ کے افتتاح میں آنے والے تمام کارکنان اور قیادت کا مشکور ہوں، عامر کیانی نے 25 سال اس پارٹی میں گزارے جو 15 سال تک کوئی کونسلر نہ بنا سکی، وہ نظریے اور ملک کی بقا کے لئے پھر بھی کھڑے رہے، عامر کیانی کو اس پارٹی نے اقتدار ملنے کے باوجود خراب کیا، انکو کوئی وزارت نہ دی مگر انہوں نے پارٹی کیساتھ وفا کی، زندگی میں پہلی بار بنی گالہ گیا 2007 میں عامر کیانی چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا، مگر بدلے میں اس کے اوپر پرچے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی سو دن تک جیل میں رکھا گیا، اپنی حکومت ہونے کے باوجود مجھے جیل میں رکھا گیا، جہانگیر ترین جیسے بندے کو پیسہ اور ٹائم دینے کے باوجود ان کو بدلے میں انکی بیٹیوں پر پرچے ہوئے، ہم اپنے بچوں کے لئے نیا پاکستان بنانے کے لئے گئے مگر پی ٹی آئی کا کوئی منشور نہ تھا، صرف میرٹ اور ایمانداری کے دعوے کئے، ہمیں نمل یونیورسٹی دکھائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آج بھی سب سے بڑا ڈونر ہوں، بتایا جاتا تھا وہاں میرٹ ہے مگر جب حکومت آئی تو میرٹ بزدار جیسا بندہ نکلا، وہ بزدار جو میاں شہباز شریف کا بریف کیس اٹھا کر پھرتا تھا، جسے اردو انگلش تک پڑھنا نہیں آتا تھا، دوسری جانب محمود خان جیسے ان پڑھ اور کرپٹ لوگ لگائے، فرح گوگی جیسے لوگ ڈی سی کے ریٹ طے کرتے اور انکو ٹرانسفر کرتے، فرح گوگی جیسے لوگ ڈی سی کے ریٹ طے کرتے اور انکو ٹرانسفر کرتے، فرح گوگی کو نمل کا انچارج لگا کر چندہ مانگو، تم نے 15 سال سے لوگوں کی محبت کا یہ صلہ دیا کہ انکی امیدیں بھی ختم کر دی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے محنت سے آج یہ مقام بنایا، ان سے نہ بہتر کوئی کسان ہے، نہ کاشتکار اور نہ لیڈر ہے، استحکام پاکستان پارٹی کو اقتدار ملا تو عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے اور تمام وعدے پورے کریں گے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/704908/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/704908/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version