Advertisement

محکمہ صحت سے کروڑوں روپے کے مشکوک اخراجات کا انکشاف

محکمہ صحت سے کروڑوں روپے کے مشکوک اخراجات کا انکشاف

 بلوچستان کے محکمہ صحت سے 37 کروڑ روپے کے مشکوک اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں 34کروڑ 47لاکھ روپے کے ادویات کی خریداری کا ریکارڈ غائب ہے جبکہ اتنی بڑی رقم کی ادویات کی خریداری مالی سال 2020-21 میں کی گئی۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022کو محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ریکارڈ سابق کیشیئر کی تحویل میں ہے، محکمہ صحت کے آڈٹ رپورٹ کی تیاری تک ادویات کی خریداری کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بی ایم سی ہسپتال نے مالی سال 2020-21 میں مختلف ذرائع سے تین کروڑ روپے کا ریونیو اکھٹا کیا ،3کروڑ میں سے صرف 91لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کیے گئے جبکہ 2کروڑ 9لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کیے گئے۔

محکمہ خزانہ نے کہا کہ شبہ ہے کہ سرکاری خزانہ میں جمع نہ ہونے والی رقم خورد برد کا شکار ہوئی، آڈٹ رپورٹ میں دونوں کیسز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Advertisement

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/724756/amp/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/724756/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version