Advertisement

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ شہباز شریف نے سرپرائز اعلان کردیا

شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے، بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، میں نے بلاول بھٹو کے ساتھ 16 ماہ کام کیا، جن کو عوام منتخب کریں گے، قوم انکو قبول کرے گی، دوبارہ موقع ملا تو نواز شریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ اور بلوچستان سے کیا ہے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام نواز شریف ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اس صوبے کو خوشحال بنانا ہے، ہمیں مل کر سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنا ہے، میاں نواز شریف آج صرف ایک سیاستدان نہیں ایک مدبر ہیں، نواز شریف کی تمام صوبوں کے ساتھ والہانہ محبت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/766804/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/766804/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version