Advertisement

پی ڈی ایم اے نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کردیں

اسموگ

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو صوبے بھر میں اسموگ کے تدارک کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے خط میں کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں، ہر اس اقدام کو روکیں جو سموگ کا باعث ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارخانے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹوں کے علاوہ باقیوں پر کڑی نظر رکھے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عوام کے ساتھ رابطہ استوار کریں، جہاں خلاف ورزی ہو اس کی ویڈیو منگوائیں، یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں میں سموگ تدارک کیلئے سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں کی ملاقات
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں کی ملاقات ہوئی جس میں سموگ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، پنجاب اور چین کے ماحولیاتی امور کے ماہرین کے فوری رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کے لئے چین سے ٹیکنیکل معاونت اور جدید آلات کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، سموگ کے خاتمے کے لئے طویل المدتی پالیسی اختیار کررہے ہیں، لاہور میں سموگ کا بڑی وجہ انڈیا میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانا ہے، دورہ چین کی کامیابی کے لئے چینی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے تعاون کے مشکور ہیں، چین کی طرز پر پنجاب میں بھی ٹورسٹ پولیس قائم کی جارہی ہے، ایگریکلچر ریسرچ،واٹر مینجمنٹ اور دیگرامور میں چین کی مہارت میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لئے قابل قدر اقدامات کررہی ہے، پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اقدامات قابل ستائش ہیں، لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو قائم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری وزیر اعلیٰ،سیکرٹری عملدرآمد وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/799016/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/799016/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version