ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ آصف زرداری کا اہم اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے اور عوام کے اختیار فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری بھی موجود تھے۔
دورانِ ملاقات آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں موثر انتخابی مہم چلائیں گے، پیپلز پارٹی “عوام کے فیصلے اور عوام کے اختیار” فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب عوام کو حق حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ تک مسائل حل ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، اس نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کے لئے کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ہمیشہ بحرانوں میں سنبھالا، ہم عوام کی خدمت کی بدولت اقتدار میں آئیں گے۔
پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/799279/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/799279/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News