Advertisement

سابق سینیٹر وقار احمد خان کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

  • فہد
  • شيئر

وقار احمد خان

سابق سینیٹر وقار احمد خان کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر وقار احمد خان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق وفاقی وزیر وقار احمد خان نے اسلام آباد میں امیر مقام کے ہمراہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس پارٹی کا حصہ تھا جس کی قیادت بے نظیر بھٹو شہید کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا موازنہ کیا جائے تو ن لیگ پاس بہترین ٹیم ہے، اس وقت ملک کو تباہی سے صرف نواز شریف بچا سکتے ہیں۔

وقار احمد نے مزید کہا کہ ن لیگ میں آنا ایک سیاسی فیصلہ ہے، آصف علی زرداری کے ساتھ آج بھی تعلق ہے، جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں اس کے بعد کے واقعات سب کے سامنے ہیں، جب لیڈر تبدیل ہوتا ہے تو اس کے ساتھ پرانے لوگوں کا وہ تعلق نہیں رہتا، ہر نیا لیڈر اپنے ساتھ اپنا ویژن لے کر آتا ہے۔

دوسری جانب امیر مقام کا کہنا تھا کہ وقار احمد خان رکن سینیٹ اور وفاقی وزیر رہے، ملک کو اس طرح کے سیاست دانوں کی ضرورت ہے، ملک بھر سے سیاستدان نواز شریف کی لیڈرشپ میں ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،  خیبرپختونخوا سے مزید کئی نام ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

Advertisement

بول نیوز نے امیر مقام سے سوال کیا کہ کیا ناراض قیادت کو منانے کے ٹاسک میں کوئی کامیابی حاصل ہوئی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو نہیں منایا جائے گا جنہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پھینکے اور جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا، ان لوگوں کو پارٹی نے 2018 کے الیکشن کیلئے ٹکٹ دیے، جو لوگ نواز شریف سے پیار کرتے ہیں اور وفادار ہیں صرف وہی اہم ہیں۔

 قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/813341/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/813341/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version