Advertisement

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کوگوجر خان کی یونین کونسل گہنگریلہ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو پیپلز پارٹی نے جو عزت بخشی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی بقا کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں عوام کی مدد سے حکومت بنائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے، گوجر خان کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی گوجر خان کی عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے آئندہ خدمت کا مزید موقع دیا تو گوجر خان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ جاوید اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/830741/amp/ کولائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/830741/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version