Advertisement

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم نے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل ایف کی از سر نو تشکیل ہوئی ہے، ہم آرگنائزیشن بناتے ہیں تو ممبرشپ کا ڈیٹا بھی بنانا چاہیے، تین دن میں ایک ہزار وکلا نے ممبرشپ لی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی یہ مہم چلائی جاۓ گی، وکلا برادری کو پاکستان کا محافظ سمجھتا ہوں جو عوام کی بات کو سمجھتے اور قانون بھی جانتے ہیں، وکلا کو معاشرے کی انٹیلیجنشیا کہا جاتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ یہاں سے کالے کوٹ والے آواز اٹھاتے تھے وکلا برادری نے بہادری دکھا کر جمہوریت کیلئے کردار ادا کیا، پاکستان بنانے والا بھی قانون دان تھا پاکستان بچانے والا بھی بیرسٹر ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو آئین دیا، یہ آئین ایسا ہے ہم دنیا میں منہ دکھانے کے قابل ہوۓ، ہمیں خوشی ہے ہم نے جمہوریت  کو بحال کیا، وکلا پر بڑی ذمہ داری ہے آئین اور قانون کی رکھوالی کرنے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاکستان کے عوام کے حوالے کیا جاۓ کسی نامزد کو آگے کر کے نہیں، پیپلز پارٹی کسی اتحاد پر یقین کرے نا کرے عام آدمی کے ساتھ اتحاد میں رہتی ہے، کسی سازش پر یقین نہیں رکھتے بیک ڈور کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، میاں صاحب تو چار سال بعد آۓ، کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، اتحاد تو پہلے بھی ہوۓ ہیں مگر یہ گٹھ جوڑ والی بات ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ابھی (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد نہیں ہوا، ابھی صرف کمیٹی بنی ہے جو بات کر رہی ہے، الیکشن کے بعد نشستوں کی صورت حال دیکھ کر فیصلہ ہو گا، یہی فارمولا ہے جس کے پاس جو نشستیں ہوتی ہیں اس لحاظ سے حکومت بنانے کیلئے بات چیت ہوتی ہے، لوگ نو مئی کو کیوں بھولیں گے؟ وہ وقت تھا جب لوگ بوریاں گنتے تھے، الیکشن میں لوگ دیکھیں گے لوگ کالا باغ ڈیم نہیں بھولیں گے۔

Advertisement

نثار کھوڑو نے کہا کہ میاں نواز شریف سندھ آرہے ہیں تو میں کیوں روکوں گا، کہیں ایسا تو نہیں انہیں پنجاب میں کوئی پوچھتا نہیں اس لیے دوسری جگہوں پر گھوم رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/857963/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/857963/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version