Advertisement

حکومت عالمی ادارہ صحت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، مردان ڈومکی

علی مردان ڈومکی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت بلوچستان کے لئے ایمبولینس حوالے کیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھرپور تعاون کو سراہتے ہیں، موبائل ہیلتھ کلینک، ویکسین وین ایمبولینس ادویات، طبی آلات اور لاجسٹکس سپورٹ کے لیے ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اقدامات عام آدمی کے لیے طبی خدمات کی فراہمی اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے، کرونا کے وبائی مرض سے لے کر سیلاب کی تباوکاریوں تک ڈبلیو ایچ او کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں معاونت کار عالمی ادارہ صحت کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، صوبے میں سیلاب,ماں اور بچوں میں بیماریاں کی روک تھام کے لیے عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل ذکر ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/876644/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/876644/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version