Advertisement

حکومت پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

حکومت پنجاب نے پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انڈس ہسپتال کے بانی ممبر اقبال احمد قرشی، میاں محمد احسن،جاوید ارشد بھٹی، ایس ایم پرویز، انوار احمد خان بھی محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کرتی ہے، انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن حکومت پنجاب کو منتقل ہوگا،انتظامی امور انڈس فاؤنڈیشن سنبھالے گی، انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں عام آدمی کے لئے کینسرکے مکمل علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہسپتال کا معیار دیکھ کر دل کو سکون ہوا، انڈس ہسپتال کی طرح کے عالمی معیار کے ہسپتال پاکستان میں کم ہی ہیں، ٹرسٹیز نے اپنے گھر کی طرح شوق او رپیار سے انڈس ہسپتال بنایا، عوام کے لئے ہسپتال بنانے والے مخیر حضرات دراصل جنت کما رہے ہیں،جزا اللہ تعالیٰ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال جس شاندار حالت میں نظر آرہاہے یہ ٹرسٹیز کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے، پورے پنجاب میں عوام کا 100فیصد کینسر کا مفت علاج کرنے والا ہسپتال نہیں، میاں احسن اور انڈس والوں سے ایک ماہ پہلے بات چل رہی تھی، پنجاب حکومت کا فرض بھی ہے اورضرورت بھی، سرکاری سطح پرکینسر کا الگ ہسپتال ہونا چاہیے تھا، ایک ماہ پہلے میاں احسن نے پنجاب حکومت کا الگ کیسنر ہسپتال کے قائم ہونے کی دعا کرائی، اللہ تعالیٰ نے سن لی، ہم ہسپتال لینے کے لئے تیارہیں،پنجاب حکومت کے نام ٹرانسفر کرنے کی صورت میں اسے کینسر ہسپتال بنا کر چلائیں گے۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ کینسر ہسپتال کو طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کے ماڈل پر چلایا جائے گا، ہماری تیاری پوری ہے اورکینسر ہسپتال چلانے کے لئے 100فیصد تیار ہیں، انڈس فاؤنڈیشن ہی کینسر ہسپتال کو چلائے گی، انڈس ہسپتال پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا، جنرل ہسپتال کے طورپر انڈس ہسپتال کا خرچہ 8ارب روپے سالانہ ہے،کینسر ہسپتال بننے سے 16 ارب روپے سالانہ ہوجائے گا، کینسر کے مریضوں کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات دوگنا ہوجائیں گے، کینسر کے مریضوں کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات دوگنا ہوجائیں گے۔

اس موقع پر میاں محمد احسن نے کہا کہ 2دن میں حکومت کو ٹرانسفر کا عمل مکمل کر کے دیگر اقدامات شروع کردیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انڈس ہسپتال لینے کا اعلان کیا، پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان لوگ علاج کے لئے انڈس ہسپتال آئیں گے، کوئی لینا دینا نہیں ہسپتال کو مغفرت کا ذریعہ سمجھتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

انواراحمد خان نے آخر میں دعا خیر کرائی جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انڈس ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈزکامعائنہ، طبی سہولتوں او رمشینری کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مریضوں اور تیماداروں سے انڈس ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں کے لئے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکر ٹری صحت، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/897393/amp/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/11/897393/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version