Advertisement

پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ

پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا، حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ نے منی لانڈرنگ کے بعد پراجیکٹ لانڈرنگ بھی شروع کردی ہے، قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے تھرکول بجلی منصوبوں کا کریڈٹ لینا فریب ہے، نواز شریف خود فریبی کا شکار ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا جرم بھٹو شہید کو تختہ دار تک لے گیا، نوازشریف ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ لینے کی بھی ناکام کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ آصف علی زرداری کا منصوبہ تھا، ایٹمی پروگرام کے بعد تھر کول پاور پراجیکٹ کو ن لیگ اپنے کھاتے ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، تھر کول پاور پراجیکٹ 1995 میں بینظیر بھٹو شہید نے شروع کیا، نوازشریف نے اقتدار میں آکر تھرکول پاور پراجیکٹ کو بند کردیا، نوازشریف اور مشرف دور میں تھر کول پاور پراجیکٹ پر کام مکمل بند رہا، اٹھارویں ترمیم کے بعد پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے تھرکول پاور پراجیکٹ دوبارہ شروع کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی منی لانڈرنگ تو قوم برداشت کرسکتی ہے لیکن پراجیکٹ لانڈرنگ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی کے پراجیکٹس کو اپنے کھاتے ڈالنا ن لیگ کا قانونی اور اخلاقی جرم ہے، نوازشریف ملک کو کچھ نہیں دے سکتے تو کم از کم پیپلزپارٹی کے پراجیکٹس کو اپنے نام کرنا بند کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version