امیرشیخ نواف کی وفات پر تعزیت کیلئے نگران وزیراعظم آج کویت جائیں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کویت کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے پاکستان کی حکومت طرف سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔
واضح رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 16 دسمبر کو 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، تاہم ان کے انتقال پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں 18 دسمبر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں کویتی شاہی خاندان اور کویت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انوار الحق نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کو پاک کویت تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی شاندار خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر دیوان کی جانب سے نشر ہونے والے مختصر بیان میں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی خبر سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمدا لجابر الصباح کی عمر 86 برس تھی، وہ گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل ہوئے تھے تاہم حکام کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
شیخ نواف نے ستمبر 2020 میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 91 سال کی عمر میں امریکہ میں وفات کے بعد حلف اٹھایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News