Advertisement

پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز کے سامنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

آرمی چیف

پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز کے سامنے پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز کے سامنے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی  کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے بہاولپور کور کی فیلڈ ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کو بہاولپور کور کی فیلڈ ایکسرسائز پر بریفنگ دی گئی اور آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لئے مشق سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو میدان جنگ میں مختلف سطح پر مہارت کے حصول سے بھی آگاہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے انٹیگریٹڈ فائر سمیت مختلف جنگی چالوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

Advertisement

آرمی چیف کی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں روایتی جوش و ولولے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز کے سامنے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version