Advertisement

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بدر نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروایا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، اعتراض کنندہ اس حلقے کا نہیں نارووال کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی، اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version