Advertisement

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میں اللہ پر کامل یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں فلسطین و کشمیر اور عالم اسلام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جانتے ہے کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد ایک کلمہ کی بنیاد پر موجود میں آیا، پاکستان کے حالات اب بدل رہے ہیں، ہم ایک امت ہیں ایک جماعت ہیں اور ایک خاندان ہیں، ہمارا حال اور مستقبل ایک ہے ہمارا مستقبل روشن ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آنے والا کل اسلام کا ہے، آنے کا کل امت اسلامیہ کا ہے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی قبر نور سے بھردے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کی، آج ہم شہداء کی وجہ سے آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توپوں کے مقابلے میں ایمان کی طاقت آج بھی مؤثر ہے، دنیا کو پیغام دیا کہ حماس کامیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو کام او آئی سی اور حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ آپ نے کیا، یہ عالمی اسلامی تحریکوں کےلیے ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کےلیے دروازے کھلے رہتے ہیں، میں اللہ پر کامل یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، اس دنیا میں سوائے اسلام کے کامیابی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version