Advertisement

پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے، شیری رحمان

شیری رحمان

ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو، شیری رحمان

 پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، بلاول بھٹو کی زیر صدارت زوم پر میٹنگ ہوئی، اجلاس میں ملک کی صورت کا جائزہ لیا ہے اور سپریم کورٹ کے انتخابات کے فیصلے کو سراہا گیا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں۔

 شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ انتخابی دیگر پراسیس ہمارا شروع ہوگیا ہے،27 دسمبر کو شہید بی بی کی برسی پر مہم کا آغاز کریں گے، چیئرمین بلاول مستحق ہیں کہ انہوں مستقل مزاجی سے مہم کو جاری رکھا، کتنا ابہام تھا الیکشن کے حوالے سے مگر بلاول بھٹو سردی ہو یا گرمی کمپین میں لگے رہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، اب بھی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت ہوں۔

شازیہ مری کا خطاب

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے بلاول ہاؤس کراچی میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے اجلاس بلایا، اعلیٰ عدلیہ کی کوشش بھی سامنے آئی ہے اور اس پر شکر گزار بھی ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 54 دن پہلے الیکشن شیڈول کی ڈیمانڈ تھی اور قانون بھی یہی کہتا ہے، یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن کے پروسیس میں کوئی روڑے نہ اٹکائے، پاکستان کے عوام کو یہ پیغام دیں گے آئیے ہمیں جوئن کیجئے اور موقع دیجئے، جو ترقی سندھ میں ہوئی وہ ترقی پورے پاکستان میں دیکھنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version