Advertisement

ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری

مسلم لیگ (ن)

ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں، ن لیگ کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز 2 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گی جبکہ پارلیمانی بورڈ کی پہلی میٹنگ کل سرگودھا ڈویژن سے ہوگی۔

پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 3 دسمبر بروز اتوار راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو منعقد ہوں گے اور 6 دسمبر بروز بدھ کے پی کے ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن کے امیدواروں سے انٹرویو ہوں گے۔

اس کے علاوہ 7 دسمبر بروز جمعرات صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں، 8 دسمبر بروز جمعہ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے امیدواروں اور 9 دسمبر بروز ہفتہ ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 11 دسمبر بروز پیر ساہیوال ڈویژن، 12 دسمبر بروز منگل فیصل آباد ڈویژن، 13 دسمبر بروز بدھ کو گوجرانولہ اور 14 دسمبر بروز جمعرات کو لاہور ڈسٹرکٹ جس میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو منعقد ہوں گے۔

Advertisement

شیڈول میں مزید بتایا گیا کہ 15 دسمبر بروز جمعہ کو لاہور سٹی ڈویژن، 16 دسمبر بروز ہفتہ صوبہ سندھ، 18 دسمبر بروز پیر مخصوص نشستوں پر لیگی امیدوار اور 19 دسمبر بروز منگل کے پی کے کی دیگر ڈویژن کے امیدواروں سے انٹرویو ہوں گے۔

دوسر جانب 2 روز قبل تشکیل پانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 35 رکنی پارلیمانی بورڈ پر پارٹی کے اندر سے انگلیاں اٹھنے لگیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے تحفظات پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحفظات رکھنے والے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی بورڈ میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے رشتہ داروں کی نامزدگیاں کی گئی ہیں، ایسے لوگوں کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے خود کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ حمزہ شہباز کی پنجاب بھر میں سیاسی امور پر گرفت ہے، پارلیمانی بورڈ میں ان کی شمولیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہو سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ کچھ سابقہ سرکاری ملازموں کو ہم سیاستدانوں کی ٹکٹوں کے فیصلے کرنے کا اختیار کیوں دیا جا رہا ہے، کیا خود مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں سے ایوان میں آنے والے ہمارے حلقوں کا فیصلہ کرینگے۔ پارلیمانی بورڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے خواتین کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پارلیمانی بورڈ پارٹی کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے 27 نومبر کو تشکیل دیا تھا، تاہم پارلیمانی بورڈ نے ملک بھر کے تمام حلقوں سے پارٹی امیدواروں کی ٹکٹوں کے فیصلے کرنا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version