Advertisement

نگران وزیراعظم کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور

نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبر پختونخوا میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ترقی ممکن ہوئی ہے، طلباء کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی خدمات، انسٹی ٹیوٹ کو ملک کے جدید اداروں میں سے ایک بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے تمام پیشرؤں اور موجودہ فیکلٹی ممبران کی طرف سے کیے گئے عظیم کام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے اور حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے اقدامات کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Advertisement

نگران وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپسز کے قیام میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خواہش ہے کہ ملک بھر میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version