Advertisement

نواز شریف کو کھلا چیلنج ہے کہ چوتھی بار وزیر اعظم بن کر دکھائیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

نواز شریف کو کھلا چیلنج ہے کہ چوتھی بار وزیر اعظم بن کر دکھائیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کھلا چیلنج ہے کہ چوتھی بار وزیر اعظم بن کر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے تیمرگرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلی دوسری اور تیسری بار فیل ہو چکا وہ چوتھی بار کیا تیر مارلے گا، نہ زمان پارک اور نہ ہی رائیونڈ کا وزیراعظم میرا مخالف ہے، نواز شریف کا اب بھی مطالبہ ہے مجھے دو تہائی اکثریت دو، تیسری بار بھی آر او الیکشن کے ذریعے وزیراعظم بنے، میری جماعت کا اگر کسی سے مقابلہ ہے تو وہ مہنگائی سے ہے جو جوانوں کے ساتھ ملکر روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے، میاں صاحب نے چوتھی بار بھی ان ہی سے لڑنا ہے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلوائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے لندن کے ایون فیلڈ پہنچ گئے، عوام کا حق ہے کہ پوچھے اگر وزیراعظم بن گئے تو کیا کریں گے، میاں صاحب کے آنےسے چوتھی بار بھی روایتی سیاست بھگتنی پڑے گی، میاں صاحب تیسری بار آئے تو سوچا کچھ تبدیلی لائیں گے، میاں صاحب کے آنے پر ایکشن ری پلے ہو گیا، تیسری بار بھی وہی انتقام کی سیاست انہی سے لڑ پڑے جو لائے تھے، آپ نے دونوں جماعتوں کو دیکھ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے وزیراعظم کوشش میں ہیں چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، سیاسی جماعتیں اختلاف کے بجائے دشمنی پر اتر آئی ہیں، پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دیں کسی اور جماعت نے نہیں دیں، پیپلز پارٹی کا مؤقف رہا ہےعوام کی خدمت کرنا، اس تقسیم اور انا کی پرانی سیاست کو ختم کرنا ہے، مجھے پتا چلاایک سازش کے تحت لوئردیر کو سی پیک سے آؤٹ رکھا گیا، انشاءاللہ سی پیک کا روٹ خیبرپختونخوا سے گزرے گا، آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ جیسا انقلابی پروگرام غریبوں کیلئے شروع کیا، آپکے ساتھ کی وجہ سے ہم نے اس صوبے کو شناخت دلائی، لوئردیر اور پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، آپ بینظیر بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے، آپ نے شہید بینظیر بھٹو کا 30 سال ساتھ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version