Advertisement

آسٹریلیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بُری خبر

آسٹریلیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بین الاقوامی طلباء اور کم ہنر مندوں کیلئے ویزا قوانین سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے 10 سال کیلئے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے امیگریشن سسٹم کو تباہ کر دیا تھا جسے درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت امیگریشن کی تعداد کو دوبارہ کنٹرول میں لائے گی، دو سال کے اندر تارکین وطن کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی طلباء کو انگریزی ٹیسٹ میں اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی اور مزید قیام بڑھانے کیلئے طالبعلم کی دوسری ویزا درخواست پر بھی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق جون 2023 تک ریکارڈ 5 لاکھ 10 ہزار افراد آسٹریلیا آئے تھے تاہم اب آسٹریلوی حکومت نے جون 2025 تک سالانہ انٹیک کو ڈھائی لاکھ تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 650,000 غیرملکی طلباء ہیں جن میں سے بہت سے دوسرے ویزوں پر ہیں۔

آسٹریلیا میں نقل مکانی ریکارڈ سطح پر پہنچنے سے ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکے باوجود ملک کو ہنرمندوں کی کمی کا سامنا ہے جنہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے وہ جدوجہد کر رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی امیگریشن پالیسی اُن غیرملکی ہنرمندوں کو زیادہ سے زیادہ آسٹریلیا کی طرف راغب کرے گی جن کی ملک کو ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version