Advertisement

بیرونی ملک سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

بیرونی ملک سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

بیرونی ملک سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 151 ممالک میں جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ 36 ممالک میں پہنچ کر ویزا حاصل کیا جاتا ہے۔

الیکٹرونک ویزا کی سہولت بھی کچھ ممالک میں دستیاب ہے مگر صرف 8 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔

ویزا فری ممالک میں بھی جانے کے لیے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہوتا ہے، ان 8 ممالک میں بارباڈوس (کیریبئین جزائر کا ایک ملک) میں 90 دن تک ویزا فری قیام ممکن ہے۔

ڈومینیکا (کیریبئین جزائر کا چھوٹا ملک) میں 180 دن تک بغیر ویزے کے قیام ممکن ہے، گیمبیا (مغربی افریقی ملک) کی جانب سے 90 دن تک ویزا کے بغیر قیام کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisement

کیریبئین جزائر کا ایک اور ملک ہیٹی بھی 90 دن تک ویزے کے بغیر قیام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرو نیشیا میں 30 دن تک ویزا فری قیام ممکن ہے۔

بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک Saint Vincent and the Grenadines بھی 90 دن تک ویزا فری قیام کی اجازت دیتا ہے۔

جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک Trinidad and Tobago میں بھی ویزے کے بغیر قیام کرنا ممکن ہے مگر کوئی مخصوص مدت طے نہیں۔

آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو 30 دن تک ویزا فری قیام کی اجازت دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version