Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لرنر، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس کی فیس 5 سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی، لرنر لائسنس کی 5 سال کیلئے فیس 60 روپے مقرر تھی، جو حکومت نے ہر سال 500 روپے مقرر کر دی۔

موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔

رکشہ کی 5 سالہ فیس 550 روپے تھی، اب 500 روپے مقرر کردی گئی، جبکہ موٹر کار و جیپ کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 950 روپے تھی، اب 1800 روپے وصول کیے جائیں گے۔

Advertisement

اسی طرح لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب ہر سال 2000 وصول کی جائے گی جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 450 تھی، اب ہر سال 2000 روپے دینا ہوں گے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 20 روپے مقرر تھی تو اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version