Advertisement

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ

محسن نقوی

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے فیصلہ کیا کہ 10 سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی ہو گی، بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہوگی اور 20جنوری تک جاری رہے گی۔

دوران اجلاس تمام ڈویژنل کمشنرز کو نہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے، بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔

Advertisement

محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کے لئے موثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے، کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version