عام انتخابات؛ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ کر دیا ہے، کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 24 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں، انتخابی شیڈول میں شامل دیگر سرگرمیاں اپنی مقرر کردہ تاریخوں پر ہوں گی۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار آج بھی کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروا رہے ہیں۔
تین روز سے جاری اس عمل کے دوران ملک نامور سیاستدانوں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور آزاد امیدوارں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی حاصل کر چکی ہے اور ان میں سے کئی نے جمع بھی کرا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی، تاہم اتوار سے شروع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News