Advertisement

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مشاورتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آپ سب کے نام میرے دل میں ہیں، سیاسی جدوجہد کہیں نہ کہیں رنگ لاتی ہے جس کی ریاضت کی گئی ہوتی ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر انوار حکوت قانون سازی کے زریعے آواز بند کروانا چاہتے ہیں، ہمارے ہوتے ہوئے پونچھ کی دھرتی والوں سے بھتہ لے گا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں آزاد کشمیر میں ریکارڈر ٹیکس کلیکشن ہوئی، بجلی کے مسائل بھی تھے لیکن ہم نے حل کیے، موجودہ حکومت میں گورننس کی بدترین مثال سامنے آئی، لوگوں نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی بلات جمع نہ کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر جو خودمختاری کی بات کرتے ہیں نظریات کے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن یہ رویے ٹھیک نہیں ہیں، حریت رہنماؤں کے ناموں کی ایک بڑی تعداد ہے جو اپنے بنیادی حق کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم گنوائیں گے کہ چوہدری انوار الحق محکموں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے، ہم نے بلدیاتی الیکشن کروائے تھے اور جلد ایک مرتبہ پھر حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے۔

Advertisement

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میں دل سے سب کو معاف کرتا ہوں میری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے، ایل او سی کے دونوں اطراف ریاست کے لوگوں کا جو حق ہے وہ ہم دلائیں گے، ریاست بھر میں اضطراب اور بے چینی ہے اس کا ہمیں ادراک ہے اور وعدہ ہے کہ اس سے آپ کی جان چھڑائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version