Advertisement

شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

شوکت ترین

شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر ان کی پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شوکت ترین نے چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی چھوڑنے کے بعد شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں، معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے 2 ڈھائی سال بہت مشکل رہے، اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔ وہ 2008 سے 2010 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے ہیں۔

ابتائی طور پر انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ 2009 میں سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version