Advertisement

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن“ قرار دے دیا

مریم اورنگزیب

کسانوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن“ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر ”سلیکشن“ کا عمل صرف پندرہ منٹ میں مکمل ہو گیا، پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کر عوام، الیکشن کمشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں ”مٹی ڈالنے“ کی کوشش کی گئی، نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہ ووٹرز تھے نہ ووٹر لسٹ نہ پرائیذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی راہنماﺅں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کر دیا گیا، اسے کہتے ہیں ”دھاندلی‘‘، پارٹی میں بانی راہنماﺅں اور کارکنوں کو” لیول پلیئنگ فیلڈ “ نہ دینے والے ملک میں ”لیول پلئینگ فیلڈ “ کے مطالبوں کے ڈرامے کر رہے ہیں، آر۔ٹی۔ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے اعمال اور کرتوت تو ٹھیک کرنے نہیں، اب الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گے الزام لگائیں گے روئیں گئے، مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اپنے پارٹی ورکرز کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں، عوام کا سامنا کیسے کریں گے؟ جو کچھ ہوا جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ ہو گا، اس سب کا ذمہ دار 9 مئی کا منصوبہ ساز خود ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آج ہوا جس میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب یوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version