Advertisement

پولیس افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

پولیس افسران اور اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کا مورال متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔ خط میں پولیس کے آئی ٹی ا سٹاف کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔

پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صرف پولیس ترجمان میڈیا کی مدد کرنے کا مجاز ہو گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version