Advertisement

آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس وہیکلز و تیکنیکی آلات کے حوالے سے اہم اجلاس

آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس وہیکلز و تیکنیکی آلات کے حوالے سے اہم اجلاس

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے قبل پولیس وہیکلز و تیکنیکی آلات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے قبل پولیس وہیکلز و تیکنیکی آلات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے بریفنگ دی جس میں پولیس وہیکلز سمیت تیکنکی آلات کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیس کی تمام وہیکلز میں آرایف آئی ڈی ٹریکرز کی تنصیب کی تجویز کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر یقینی بنایا جائے، پولیس وہیکلز کی نقل و حرکت کی ٹریکنگ کیساتھ ساتھ اخراجات اور ممکنہ نقصانات میں مذید کمی لائی جاسکے، پولیس وائرلیس سسٹم کا ازسرنو جائزہ لیکر باہم مشاورت اور تجاویز پر مشتمل جامع سفارشات تیار کی جائیں، عام انتخابات کے دوران وائرلیس نظام کے جملہ امور واقدامات کو غیرمعمولی اور کامیاب بنایا جاسکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ کے علاوہ ڈی آئی جی فائنانس و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version