Advertisement

عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں قومی اسمبلی کے کل حلقے 141 ہونگے جبکہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 297 نشستوں ہوگی۔

لاہور میں قوی اسمبلی کے کل 14 حلقے ہونگے جبکہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے این اے 130 تک ہونگے۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے کل 30 حلقے ہونگے جبکہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 145 سے پی پی 174 تک ہو نگے۔

Advertisement

پنجاب میں فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کی 21، راولپنڈی کی 13، رحیم یار خان کی 13 نشستیں ہونگی جبکہ ئندہ عام انتخابات میں ملتان کی 12 اور گوجرانولہ میں 12 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہونگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سیالکوٹ کی 10، قصور کی 10، بہاولپور کی 10 اور سرگودھا کی بھی 10 نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب اسمبلی میں شیخوپورہ کی 9، بہاولنگر 8، اوکاڑہ 8، خانیوال کی 8 نشستیں ہونگی۔

پنجاب اسمبلی میں گجرات 8، وہاڑی 8، مظفر گڑھ 8، ساہیوال کی 7 اور جھنگ کی بھی 7 نشستیں ہوگی۔

ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 6، ڈی جی خان 6، راجن پور 6، اٹک کی 5، نشستیں ہونگی۔

نارووال 5، پاکپتن 5، بھکر 5 اور لیہ کی بھی 5 نشستیں ہوں گی۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے خوشاب کی جنرل نشستوں کی تعداد 4، میانوالی 4 کی نشستیں ہونگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چنیوٹ میں 4، ننکانہ صاحب 4، لودھراں 4 اور منڈی بہاؤالدین کی بھی 4 نشستیں ہوں گی۔ جہلم کی صوبائی اسمبلی کیلئے جنرل نشستوں کی تعداد 3، حافظ آباد 3، کوٹ ادو 3 جبکہ وزیرآباد، تونسہ، چکوال کی 2-2 نشستیں ہوں گی۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مری چکوال، تلہ گنگ کی ایک ایک نشست ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version