Advertisement

نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس؛ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس؛ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

 نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم تک تھر کول ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، پورٹ قاسم سے تھر کول تک 53 ارب  72 کروڑ کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں فوڈ سکیورٹی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی جبکہ فوڈ سیکوریٹی منصوبے کی 25 ارب مالیت منظور کرلیے گئے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی کے منصوبے کی منظوری دی گئی اور سندھ میں سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 86 ارب کے پراجیکٹس منظور کرلیے گئے۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا میں پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے 32 ارب منصوبہ منظور کرلیے گئے، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم  کے تحت  16 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیے گئے اور خیبر پختون خواہ میں24 ارب روپے کا ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پروجیکٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواتین کو روزگار اسکیم کے لیے 31ارب کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا ہے، خواتین کو روزگار اسکیم کے تحت چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

ایکنک نے 27 ارب روپے کے پشاور ناردرن بائی پاس پروجیکٹ کی منظوری دے دی، گریٹر تھل کینال کے لیے 38 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری مؤخر کردی گئی، سکھر بیراج اور گڈو بیراج کی اپ گریڈیشن کے لیے 74 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version