Advertisement

فلم وکھری مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی، فریال محمود

فلم وکھری مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی، فریال محمود

معروف اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ فلم وکھری مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ فریال محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم وکھری کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی، معاشرے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی لیکن میں نے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پوری کوشش کی۔

فریال محمود نے کہا کہ فلم وکھری، کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین کا ہے، 5 جنوری کو وکھری ریلیز ہوکر خواتین کی آواز بن کر سامنے آئے گی۔

فریال محمود نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون رہا ہے،آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر فنکاروں کی نقل اتارتی تھی۔

Advertisement

فریال محمود نے بتایا کہ میری والدہ اداکارہ فریال گوہر کو پسند کرتی تھیں، اسی لیے میرا نام فریال رکھا، مجھے رقص میں مہارت حاصل ہے لیکن فلموں کی آئٹم گرل نہیں کہلانا چاہتی ہوں، خوش بخت ہوں کہ ایک ماہ کے عرصے میں میری تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم وکھری کی ڈائریکٹر ارم پروین بلال نے آڈیشن کے بعد فریال محمود کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا، فلم وکھری مکمل انٹرٹیمنٹ پیسا وصول فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم وکھری کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تھرڈ ایڈیشن میں دیکھایا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version