گزشتہ ماہ ایس ای سی پی میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں؟ اعلامیہ جاری

گزشتہ ماہ ایس ای سی پی میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں؟ اعلامیہ جاری
گزشتہ ماہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن میں 2234 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
سیکیورٹی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا، ایس ای سی پی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ای سی پی میں 58 فیصد کمپنیاں بطور نجی کمپنیوں کے تحت رجسٹرڈ ہوئی ہیں، 39 فیصد کمپنیاں انفرادی ممبر کمپنیوں کے تحت رجسٹرڈ ہوئیں، 99.6 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن اور 0.4 فیصد کی آف لائن رجسٹرڈ ہوئیں،72 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رپورٹ ہوئی، چین سے 44 کمپنیوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News