الیکشن کمیشن؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل ہوگی

الوداع پی ٹی آئی؛ انتہائی اہم رہنما نے پارٹی چھوڑدی
الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت (کل) پیر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

