Advertisement

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے مساجد و مدارس کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاؤس کراچی میں دارالعلوم کراچی کے علماء کے وفد نےملاقات کی۔

 اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مذہبی پلیٹ فارمز کو ملک میں خواندگی اور ذہنی تندرستی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تعلیم اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے پیش امام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہنی صحت اور تندرستی کیلئے ایک ٹول کٹ کو جلد از جلد تیار کیا جانا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحت اور تعلیم کے رہنما خطوط پر عمل کرانے کے لیے معاشرے کے سرکردہ افراد اور مساجد کے پیش اماموں کی شمولیت پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد اور دینی مدارس کو ملک میں فروغ تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، ملک کے تقریباً 36 فیصد اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعلیم کیلئے مساجد و مدارس کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version