Advertisement

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو ”ہلالِ پاکستان“ کا سول اعزاز دیا۔

پاکستان کے لیے خدمات کے شعبے میں  شہزادہ فیصل کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، پاکستان کے صدر نے شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اعزاز سے نوازتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

شہزادہ فیصل کو یہ اعزاز مدینہ المنورہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور پاکستان کے دیگر سفارتکاروں نے پیش کیا۔

شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز السعود پاکستان میں سلطانہ فاؤنڈیشن سمیت مختلف فلاحی اداروں اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ سرگرم عمل رہے ہیں، 1990 سے اس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اسکولوں سے 120,000 سے زیادہ طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

Advertisement

مدینہ کے گورنر کی حیثیت سے انہوں نے مملکت میں ملازم پاکستانی افرادی قوت کی سہولت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کی فعال حمایت کی وجہ سے، پاکستانیوں کو حکومت سعودی عرب کی جانب سے موت کے معاوضے کے دعووں، سروس کے اختتامی فوائد، قیدیوں کے لیے جرمانے کی معافی اور مملکت میں پاکستانی افرادی قوت کے مزدوری کے دیگر حقوق کی جلد کارروائی کے لیے موثر خدمات کی فراہمی ملی ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ان کے مسلسل تعاون کا عکاس ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگ شاہی خاندان اور مقدس مقامات کے لیے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن سلمان نے اس اعزاز پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہمارے برادرانہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھڑے رہے ہیں اور ہم اس رشتے کو ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب میں سفیر پاکستان کے ہمراہ  قونصل جنرل خالد مجید، نائب قونصل عدنان جاوید، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے فورمز، پاکستان جرنلسٹ فورم، اوورسیز میڈیا فورم، یونائٹڈ میڈیا فورم نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version