Advertisement

الیکشن سے متعلق اختر مینگل کا بڑا فیصلہ

اختر مینگل

الیکشن سے متعلق اختر مینگل کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل کی جانب سے  ایڈوکیٹ راجا جواد نے این اے 264 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

سردار اختر مینگل کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب میں حصہ لیں گئے۔

چند روز قبل بلوچستان کے دو بڑے الیکٹیبلز ردار صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے معذرت کی گئی تھی۔

بعدازاں 7 دسمبر کو بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا، ان الیکٹیبلز کا آئندہ دو روز میں شمولیت کا اعلان متوقع تھا۔

Advertisement

پی پی ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکٹیبلز کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے ہے، سابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو بھی ان میں شامل ہیں جو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار یار محمد رند، جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی اور خالد لانگو کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم بلوچستان کے ان الیکٹیبلز نے پی پی کی دعوت پر غور کے لیے وقت مانگا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے مزید الیکٹیبلز سے بھی رابطے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version