Advertisement

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا ہے، پاک ایران امن، خوشحالی کے باہمی مطلوبہ اہداف کو فروغ دینے پر متفق ہیں۔

یہ مفاہمت آج اسلام آباد میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔

ملاقات میں جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت، آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر مضبوط مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دوران ملاقات دونوں فریقوں نے باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی بنیاد پر امن اور خوشحالی کے باہمی مطلوبہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

Advertisement

ملاقات کے بعد پاک ایران وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وفد سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ایرانی وفد سے 5 بارڈر مارکیٹس کو فاسٹ ٹریک پر لانے پر اتفاق ہوا، ایران سے دیرینہ ثقافی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ملکوں کا مشترکہ چیلنج ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات خطے کی سلامتی کیلئے ضروری ہیں، پاک ایران مضبوط تعلقات دونوں ممالک کیلئے اہم ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور ایران میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی افراد شہید ہوئے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کو تیسرے ملک کی حمایت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کسی کے لئے فائدہ مند نہیں، بارڈر سیکیورٹی، تجارت، انسداد دہشت گردی اور آزار تجارت کے لیے فوری اقدامات پر اتفاق طے پایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشترکہ سرحدوں کو تجارت اور ترقی کی سرحد بنائیں گے، دہشت گردوں کو تعمیر و ترقی خطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے، پاکستان کی طرف سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت باضابطہ طور پر موصول ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version