Advertisement

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی

  • فہد
  • شيئر

نگران وزیراعظم

نگران حکومت نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل اہم فیصلوں کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا اور صفر کارکردگی کے حامل 121 ارب روپے مالیت کے 76 صوبائی منصوبوں پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں پر 29 ارب روپے کی کٹوتی کی تجاویز منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں پی ایس ڈی پی سے صوبائی منصوبوں پرپابندی کی تجویز بھی ہے، پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے مزید فنڈز پر پابندی لگانےکی تجویز پر بھی غور ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے فنڈزجاری نہ کرنے کی تجویز ہے، تاہم پہلے سے جاری فنڈز کے اخراجات پر پابندی لگانے کی تجویز نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کے پلان پر عمل درآمد کر رہی ہے، فیصلے پر عملدرآمد سے تقریباً 29 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، فوجی اور نیم فوجی دستے حساس حلقوں میں کیو آر ایف کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بعدازاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version