سردی میں اضافہ، خیبر پختونخوا حکومت کا اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھا جائیگا، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول کل سے کھل جائینگے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار کو 1 گھنٹہ بڑھایا جائیگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کھولے گئے اسکولوں میں حاضری 1 گھنٹہ لیٹ جبکہ چٹھی بھی ایک گھنٹہ لیٹ ہو گی، سردی کی شدت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا
پرائیویٹ اسکولز نے صوبائی حکومت کے پرائمری تک اسکولز بند کرنے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف پلے گروپ کلاس کے بچوں کو چھٹیاں دی ہیں باقی بچے اسکول آئیں گے، سردی کی شدید لہر کے باعث حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کے پانچویں کلاس تک کے بچوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ کی توسیع کی ہے، شدید سردی میں چھوٹے بچوں کو اسکول بلانا ظلم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

