Advertisement

امید ہے اس بار بننے والی حکومت 5 سال مکمل کرے گی، عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان

امید ہے اس بار بننے والی حکومت 5 سال مکمل کرے گی، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستحقم حکومت کا ہونا ضروری ہے، امید ہے کہ اس بار بننے والی حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

عبدالعلیم خان نے خانیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پچاس سے زائد ممبران الیکشن لڑ رہے ہیں، زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمارے پارٹی چیئرمین کسانوں میں رول ماڈل ہیں، ہمارے منشور میں زراعت کے متعلق بہت سی سہولیات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اعلان نہیں کر رہے، سوچ سمجھ کر اعلان کر رہے ہیں، پوری پلیننگ موجود ہے کہ کیسے فری بجلی دینی ہے، ہمارے ملک میں وسائل موجود ہیں ضرورت صرف پلانگ کی ہے، ہم کاروباری لوگ ہیں بہت سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں۔

صدر آئی پی پی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت وسائل ہیں اور کس طرح بجلی مفت دینی ہیں ہم اس بات کو سمجھتے ہیں، دس سے پندرہ کروڑ کی گاڑی میں وہی پیٹرول ڈالا جاتا ہے وہی پیٹرول غریب کو بھی دیا جاتا ہے، موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول فری کریں گے، 300 یونٹ سے کم بجلی کا بل فری کریں گے اور چھوٹے کسانوں کے لیے ٹیوب ویل کی بجلی فری کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ یقین رکھیں کہ الیکشن ہوں گے اور گرم جوشی سے ہوں گے، سردی کی وجہ سے کمپین متاثر ہے مگر ہم پرجوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version