گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے قندھار کے گورنر اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس اور حکمت عملی کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین اخوند کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور بشمول امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال جبکہ وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی تجارت اور روابط کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تمام تشویش کے مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مہمان خصوصی نے اس موقع پر چار دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ حمایت پر پاکستان کی تعریف کی۔
گورنر قندھار نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب حاجی ملا شیرین اخوند کی قیادت میں افغان وفد نے پاکستان افغانستان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں بھی شرکت کی، جے سی سی میٹنگ میں فریقین نے عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے مقصد سے سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے رابطہ کاری کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

