Advertisement

’’بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے‘‘

بلاول بھٹو

’’بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے‘‘

سکھر: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آٹھ فروری کو ملک میں سرپرائز دے گی، وفاق میں حکومت بنائیں گے بجلی، گیس کی قیمتیں کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی، مزدور کارڈ، کسان کارڈ دیں گے، دل کے امراض، کینسر، گردوں، جگر کا علاج مفت کردیں گے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ دوکانوں کے سیلز مین، گھروں کے ملازمین، رکشہ ڈرائیور سمیت مزدور طبقے کو لیبر کارڈ دیے جائیں گے، تین سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم سے فری بجلی دیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دیں گے، مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version