پاک امریکہ تعلقات تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں، ایئر چیف مارشل

پاک امریکہ تعلقات تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں، ایئر چیف مارشل
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے امریکی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون و تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں تربیتی شعبے کے فروغ کے لیے تکنیکی صلاحیتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی اور پاک فضائیہ کی جانب سے حال ہی میں قائم ٹیکنوپارکس میں تعاون پر اتفاق ہوا۔
اس دوران آپریشنل تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تکنیکی ترقی کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔
ایئر چیف نے خوشگوار تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط سفارتی، اقتصادی، دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں۔
امریکی سفیرنے اس موقع پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خود انحصاری کے میدان میں کی گئی نمایاں پیش رفت قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

