Advertisement

“بینائی سے محروم افراد کیلئے بریل میں کتابوں اور علم کی دستیابی خوش آئند اقدام ہے”

صدر مملکت

“بینائی سے محروم افراد کیلئے بریل میں کتابوں اور علم کی دستیابی خوش آئند اقدام ہے”

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد کیلئے بریل میں کتابوں اور علم کی دستیابی خوش آئند اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدرات نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی سے متعلق اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت ِتعلیم کے اعلیٰ حکام اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کتب بینی کا کلچر فروغ دیکر فکری و انفرادی ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینائی سے محروم افراد کی علم اور کتابوں تک رسائی بڑھانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب اجلاس میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ مظہر حمید نے فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈسلیکسیا (پڑھنے میں مشکلات) سے متاثر افراد کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، فاؤنڈیشن ڈسلیکسیا بیماری سے متاثر لوگوں کیلئے کتابیں تیار کررہی ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسلیکسیا کے شکار بچوں کیلئے پریپ سے آٹھویں جماعت تک کتابیں تیار کی جارہی ہیں، تعلیمی سال 2024-25 میں ڈسلیکسیا کے شکار بچوں کو کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ فاؤنڈیشن کی کراچی میں بریل پریس بینائی سے محروم افراد کو صرف 10 روپے میں کتابیں فراہم کر رہی ہے، کتابوں سے بینائی سے محروم بچوں کی تعلیم تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے 431 اسکولوں  میں پریپ سے آٹھویں جماعت میں بینائی سے محروم بچوں کیلئے کتب فراہم کی جائیں گی، نیشنل بک فاؤنڈیشن بریل میں مختلف موضوعات پر کتابیں چھاپ رہی ہے، نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان اور بیرون ملک  کتابوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

بعدازاں  صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں خواندگی، کتب بینی کے فروغ میں فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version