Advertisement

بیرسٹر گوہر سے سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات

بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر سے سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے صدر پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سردار عبد القیوم نیازی کو پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نومنتخب صدر سردار عبد القیوم نیازی کو صاف و شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد پر بھی سراہا۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ قائد پاکستان و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، آزاد کشمیر میں بانی پی ٹی آئی کو کے ویژن کی روشنی میں گراس روٹ لیول تک مضبوط بنائیں گے، انشا الله ! عمران خان کے اعتماد پر مکمل اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ کشمیری عوام محبوب قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور چیف آرگنائزرپی ٹی آئی آزادکشمیر حمید پوٹھی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version