Advertisement

عام انتخابات: ایس ایم ایس سروس پر پولنگ اسٹیشنز کی معلومات جاری

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے عام انتخابات کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس پر پولنگ اسٹیشنز کی معلومات جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنی تفصیلات اور پولنگ اسٹیشن کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کریں۔

ووٹرز مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں، تاہم اس سروس کے چارجز دو روپے فی ایس ایم ایس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024؛ الیکشن کمیشن نے کوریج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

دریں اثناء الیکشن کمیشن نے شہریوں کو اپنی انتخابی شکایات کے اندراج کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے 0327 5050610 پر ایک فعال واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔

Advertisement

واٹس ایپ کے علاوہ شہری اپنی انتخابی شکایات @ecp.gov.pk پر ای میل کے ذریعے یا مخصوص ہیلپ لائن 111-327-000 پر جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کو دور کرنے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر قائم کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version