Advertisement

تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط؛ نشان کی الاٹمنٹ پر تحفظات کا اظہار

تاج حیدر

تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط؛ نشان کی الاٹمنٹ پر تحفظات کا اظہار

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 163 لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو تیر کے بجائے چینک کا نشان دینے کے معاملے پر سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے خط میں پی پی 163، پنجاب سے پی پی پی پی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے خط میں لکھا کہ محمد فیض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا، انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا اور پی پی پی پی کے مطلوبہ نشان “تیر” کی بجائے نشان “کیٹل” الاٹ کیا۔

خط میں کہا گیا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے اور آئندہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ کر سکتی ہے۔

تاج حیدر نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ پی پی 163 کے لیے محمد فیاض بھٹی کو “تیر” کے نشان کی درست الاٹمنٹ کو یقینی بنا کر اس بے ضابطگی کو دور کیا جائے، اس بات کی چھان بین کرنی چاہیے کہ ایسی خرابی کیسے پیش آئی، امید ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version